ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور جنتاودیالیا کے 2اساتذہ ریاستی سطح کے لئے منتخب

مرڈیشور جنتاودیالیا کے 2اساتذہ ریاستی سطح کے لئے منتخب

Thu, 23 Nov 2017 18:08:41    S.O. News Service

بھٹکل:23/ نومبر (ایس اؤنیوز)کرناٹکا اساتذہ فلاحی فنڈ اور فلاحی فنڈ برائے اطفال بنگلورو اور محکمہ تعلیمات عامہ نائب ڈائرکٹر دفتر اترکنڑا کے اشتراک سے مارتوما ہوناور میں ہائی اسکول اساتذہ کے لئے ضلعی سطح کےہم نصابی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں مرڈیشور جنتا ودیالیاکے 2اساتذہ ضلعی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

برجستہ تقریری مقابلے میں استاد مہیش ہنبرٹی اور گیت مقابلے میں مہیش نائک نے اول مقام حاصل کیاہے۔ دونوں کی اساتذہ کی کامیابی پر اسکول ترقی بورڈ کمیٹی کے صدر، ممبران ، صدرمدرس ، ہم پیشہ ساتھیوں اور غیر تدریسی عملے نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: